امریکا کے ساتھ بیک ڈور چینل کھولنا چاہیے، شیخ رشید
امریکا کے ساتھ بیک ڈور چینل کھولنا چاہیے، 40 ملک کابل میں لڑ رہے ہیں، مودی اور ٹرمپ کے بیانات میں مشابہت ہے، معاملات انتہائی سنجیدہ ہیں،بیک ڈور ڈپلومیسی شروع کی جائے اسے بزدلی نہ سمجھا جائے، شیخ رشید میڈیا پر دفتر خارجہ سے متعلق خبریں شرمناک ہیں، معلوم نہیں ملک میں وزیر خارجہ کیا کر رہا ہے، بھارت نے فیصلہ کرلیا ہے کہ پاکستان کو اندر سے تباہ کرنا ہے، اسلامی دنیا کے ساتھ تعلقات اتنے برے نہیں تھے جتنے آج ہیں، بھارتی میڈیا غیر زمہ دارانہ بیانات کو اہمیت دیتا ہے،