صدارتی انتخاب کی دوڑ، حمایت کا ٹوکرا اٹھائے مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچے آئے

Aug 30, 2018 | 00:32

حمایت کا ٹوکرا اٹھائے مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچے آئے،، پہلے گنگری ہاوس میں مولانا فضل الرحمن نے پیر پگارا اور جی ڈی اے رہنماؤں سے ملاقات کی امیدیں ملی ،تو مولانا نے پیر پگاراہاوس کو امیدوں کا گھر کہہ دیا،، بولے یہ معرکہ بڑی کامیابی سےسرکیا جائے گا ، یہاں سے مطمئن ہوکر جارہا ہوں، اس موقع پر جے ڈی اے رہنما پیر صدر الدین راشدی کا کہناتھا کہ ہمیں اور آپ کو دیر سے پتہ چلا کہ آپ صدارتی امیدوار ہیں،، ہم یہ چاہتے ہیں کہ فیڈریشن مضبوط ہو، ہم مولانا کہ شکرگزار ہیں کہ وہ ہمارے گھر آئے ، گنگری ہاؤس سے جے يو آئی ف کےسربراہ ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز پہنچے،، ملاقات میں متحدہ قیادت سے ووٹ کی درخواست کی ،، بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں عامر خان نے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ووٹ کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا، اس موقع مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایم کیوایم سےتوقع ہے کہ وہ ہماری تجویز پر سنجیدگی سے غور کریں گے، آصف زرداری کے ساتھ رابطہ ٹوٹا نہیں،، دھیرے دھیرے برف پگھل رہی ہے۔

مزیدخبریں