وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے مشترکہ مفادات کونسل کے ناموں کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہونگے۔ مشترکہ مفادات کونسل کے سات ممبران ہوں گے جن میں چار وزرائے اعلٰی بھی شامل ہیں۔ تین دیگر ممبران میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیر بین الصوبائی رابطہ اور وزیر صنعت و پیداوار شامل ہیں۔۔۔ دوسری جانب قائم مقام صدر نے نئی قومی اقتصادی کونسل کے قیام کی منظوری بھی دیدی ہے۔ قائم مقام صدر نے وزیراعظم عمران خان کی سفارش پر سمری کی منظوری دی۔ قومی اقتصادی کونسل چار ارکان پر مشتمل ہوگی۔۔ وزیر خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مخدوم خسرو بختیار، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد اور ڈاکٹر عشرت حسین ارکان میں شامل ہیں۔