بلند اقتصادی شرح نمو کے حصول اور برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کا قیام حکومت کی ترجیح ہے:،وزیرمنصوبہ بندی
منصوبہ بندی کے وزیرمخدوم خسرو بختیار نے کہاہے کہ بلند اقتصادی شرح نمو کے حصول اور برآمدات بڑھانے کیلئے خصوصی اقتصادی زونز کا قیام حکومت کی ترجیح ہے۔بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے اس اہم منصوبے پرتیزی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزیر نے تمام فریقین کو آئندہ تین ماہ میں ترجیحی اقتصادی زونز کا سنگ بنیاد رکھنے کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔