لاہور میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

Aug 30, 2018 | 07:42

لاہور میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے نتیجے میں شہر کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔ این ٹی ڈی سی کی پانچ سو کے وی کی لائن ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہےلاہورمیں بجلی کے بریک ڈاون کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ این ٹی ڈی سی پانچ سو کے وی کی مین لائن شیخوپورہ ٹرپ کرنےسے لسیکو کےبارہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ جس کی وجہ سے بیدیاں روڈ، غازی آباد، جوہڑے پل، راوی روڈ، گلشن ٹاون، اقبال ٹاون ، جوہر ٹاون، بادامی باغ سمیت متعدد علاقوں میں بجلی غائب رہی۔ بجلی کی بندش سے گرمی اور حبس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں