دہشتگردی اور ترقی ایک ساتھ جاری نہیں رہ سکتی ،آرمی چیف
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا ،، آرمی چیف کو پاک افغان سرحد پر امن و امان کی صورت حال اور باڑ لگانے کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا آرمی چیف نےپاک افغان سرحد پر باڑ لگانے پر ہونے والے کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا ،، آرمی چیف نے وانا میں جنوبی اور شمالی وزیرستان کے عمائدین کے مشترکہ جرگہ سے خطاب کیا،، جرگے سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ علاقے میں امن لوٹ آیا ہے،، تاہم آپریشن کے بعد قیام امن کو برقرار رکھنے اور بحالی کے کاموں کیلئے بھی پوسٹ آپریشنز ہوتے ہیں ،، قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ فاٹا اصلاحات کے نفاذ پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ،، دہشتگردی اور ترقیاتی کام ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، ہمیں بدامنی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانا بنانے کیلئے دشمن قوتوں سے علاقے کو محفوظ رکھنا ہو گا ،، انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی اس حوالے سے اپنی توجہ مرکوز رکھے،، آرمی چیف نے قبائلی عمائدین کی تجاویز کا خیرمقدم کیا ان کا کہنا تھا کہ ان تجاویز میں سے اکثر حکومت کے وسط اور طویل المدتی ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے ہمراہ کور کمانڈر پشاور اور ایف سی خیبرپختونخوا بھی موجود تھے