کراچی کے علاقے گلشن حدید میں موبائل کی دکان میں ڈکیتی کی واردت کی سی سی ٹی وی فوٹیج وقت نیوز کو موصول
گلشن حدید میں موبائل کی دکان میں ڈکیتی کی مسمسل چھٹی وادات ، شہری اسد وارثی کے مطابق پہلے بھی ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی تھی، موبائل کی دکان میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج وقت نیوز نے حاصل کر لی، شہری کا کہنا ہے کہ چھٹی مرتبہ لوٹ مار کی واردات ہوئی ہے، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود بھی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کچھ نہ کر سکے، شہری کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں کوئی بھلا کیسے اپنا کاروبار کرے کہ جہاں آئے روز ڈکیتی کی کھلے عام وارداتیں ہوں۔