ر قائد میں پولیس متحرک کینٹ اسٹیشن کےاعتراف میں کومبنگ آپریشن اور مختلف کارروائیوں میں منشیات فروشوں سمیت دس سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔

Aug 30, 2018 | 08:13

محرم میں سیکیورٹی پلان کے تحت پولیس نے کراچی کینٹ سٹیشن کے اعتراف میں ہوٹلوں اور مسافر خانوں میں کامبنگ آپریشن کیا ، ہوٹلوں میں موجود نامکمل دستاویزات رکھنے لواے متعدد افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب چاکیواڑہ میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں گینگ وار کے کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ادھر کھارادر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے، سائٹ اے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے نیو کراچی گبول ٹاؤن میں دودھ کی دوکان لوٹنے والے گروپ کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا

مزیدخبریں