صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی 2 ماہ سے زیر التوا سمری کو مؤخر کردیا گیا
وزیر خزانہ اسد عمر کے سربراہی میں ای سی سی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی 2 ماہ سے زیر ا التوا سمری کو مؤخر کردیا گیا۔نو تشکیل شدہ اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) اپنے پہلے اجلاس میں کوئی بڑا فیصلہ نہ کر سکی البتہ اس کی توجہ کھاد بنانے والی کمپنیوں کے معاملات اور توانائی کے شعبے میں خسارے کی بنیادی وجوہات پر مرکوز رہی۔