مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے تعمیر کئے جانیوالے دومتنازعہ پن بجلی منصوبوں پر میٹنگ جاری
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے تعمیر کئے جانیوالے دومتنازعہ پن بجلی منصوبوں پرپاکستان اور بھارت کے واٹرکمشنرزکے درمیان بات چیت لاہور میں آج (جمعرات) دوسرے روز بھی جاری رہے گی۔
پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹرکمشنرسیدمہرعلی شاہ جبکہ نورکی بھارتی وفد کی قیادت بھارت کے واٹرکمشنرپی کے سکسینہ کررہے ہیں۔بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں پرپاکستان کے شدید تحفظات ہیں جومقبوضہ کشمیر میں ایک ہزارمیگاواٹ کے Pakal Dul اور اڑتالیس میگاواٹ کے Lower Kalnaiپن بجلی منصوبوں پر تعمیر کاکام جاری رکھے ہوئے ہے۔