کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل نہ ہونااقوام متحدہ کی ساکھ پرسوالیہ نشان ہے،ملیحہ لودھی
ملیحہ لودھی کا کہنا ہے افسوس! جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ابھی تک عمل نہ ہوسکا، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے عالمی دن امن مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسئلہ جموں و کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے پرانا ہے، جموں و کشمیر کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا دنیا میں کشیدگی اور فساد بڑھنے سے عالمی سکیورٹی صورتحال مزید غیر یقینی ہوگئی ہے، خطے میں دیرپا امن کے مقاصد کے حصول میں ناکام نہیں ہونا چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت عالمی امن یقینی بنایا جائے۔