عالمی بینک کی مختلف شعبوں میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

Aug 30, 2018 | 09:16

عالمی بینک کے علاقائی صدر برائے جنوبی ایشیا ہارٹ وگ شیفر نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک پاکستان کی  معاشی ترقی، غربت کے خاتمے اور اصلاحاتی پلان کے لیے حکومت پاکستان کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے۔عالمی بینک کے نائب صدر نے وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی، تجارت ، ٹیکسٹائل اور پیداوارکے مشیر رزاق داؤد سے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں ہارٹ وگ شیفر نے انھیں نئی حکومت کے قیام اور وزیرخارجہ کامنصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی۔وزیرخارجہ نے نئی حکومت کی ترقیاتی ترجیحات کے لیے عالمی بینک کی حمایت کو سراہا اور نائب صدرکو وزیراعظم کے پرامن ہمسائیگی کے وژن سے آگاہ کیا۔بینک کے نائب صدر نے اقتصادی ترقی، نئی حکومت کے وژن کے تحت زرعی شعبے کی بہتری کے لیے تعاون اور سندھ طاس معاہدے کودرپیش مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مزیدخبریں