یمن کے حوالے سے سعودی اتحادی افواج نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی
یمن میں سعودی اتحادی افواج نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات کو بنیاد بنا کر مرتب کی گئی ہے،اقوام متحدہ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں یمن میں ہونے والے حملوں کو جنگی جرائم قرار دیا تھا،،،اقوام متحدہ نے رپورٹ میں کہا تھا کہ یمن میں تمام فریقین نے جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں،،،جبکہ سعودی عرب اور اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ اتحاد نے دسمبر 2017 میں کام شروع کرنے والے اقوام متحدہ کے گروپ کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور انہیں حقائق پر مبنی معلومات فراہم کیں،،، اقوام متحدہ نے چند غیر سرکاری تنظیموں کی گمراہ کن رپورٹس کو بنیاد بنا کر جھوٹے الزامات' ائد کیے ہیں،،،ان گمراہ کن الزامات میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا، امدادی اشیا کی رسائی پر پابندی عائد کرنا اور عارضی حراستی مراکز بنانا شامل ہیں