ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

Aug 30, 2018 | 10:06

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے جب کہ ان کی عسکری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

مزیدخبریں