صدارتی امیدوار سرگرم

کے پی کے حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی کے مطابق صدارتی امیدوار عارف علوی کی آج دن 12 بجے وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات ہوگی جب کہ عارف علوی صدارتی انتخابات سے متعلق اراکین اسمبلی سے تبادلہ خیال بھی کریں گے
ترجمان جے یو آئی (ف) بلوچستان کے مطابق مولانا فضل الرحمان سہہ پہر 3 بجے کراچی سے کوئٹہ پہنچ جائیں گے اور جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری اور دیگر مقامی رہنما کوئٹہ ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کریں گے۔