مقبوضہ کشمیرمیں مسلح افراد کے حملے میں 4بھارتی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے،
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع شوپیاں میں حملہ آوروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی مارے گئے اور2 زخمیوں نے ہسپتال میں دم توڑا،واقعہ 2 کشمیری نوجوانوں الطاف کشر اور عمر رشید کی ریاستی دہشت گردی میں شہادت کے2 گھنٹے بعد پیش آیا،،،، بھارتی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نوجوانوں کا تعلق حزب المجاہدین سے تھااور بھارتی افواج نے اسی علاقے میں ایک گھر کو بھی بارودی مواد نصب کرکے تباہ بھی کردیا تھا۔