مقبوضہ وادی کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا کا سلسلہ جاری ہے،
مقبوضہ وادی کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا کا سلسلہ جاری ہے، قابض فوج اشتعال انگیزی اور بربریت کا مظاہرہ کرنے میں دن بدن آگے بڑھ رہی ہے، دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں بھارتی فوج نے مزید دو نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، دونوں نوجوانوں کو ضلع باندی پورہ کے علاقے حاجن کے پارہ محلہ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیاواقعے کیخلاف کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور قابض فوج کیخلاف شدید احتجاج کیا، دوسری جانب غیر کشمیریوں کو زمین خریدنے کا حق دینے کیخلاف حریت قیادت کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ،،، ہڑتال کو ناکام بنانے کیلئے کٹھ پتلی انتظامیہ کی جانب سے طرح طرح کی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں،،، جبکہ قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند کردیا