پنجاب میگا پراجیکٹس کیس: سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو طلب کرلیا
چیف جسٹس نے ایم ڈی میٹرو پراجیکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'سبطین فیصل صاحب آپ کے پراجیکٹس کن مسائل کا شکار ہیں' جس پر انہوں نے بتایا کہ اورنج لائن پراجیکٹ چین کے قرضے پر چل رہا ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ چین کے دیے گئے قرضے سے کتنا کام ہوچکا اور کنسلٹنٹ کون ہے جس پر سبطین فیصل نے بتایا کہ نیسپاک اور سی ای سی کنسلٹنٹ ہیں اور 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، دونوں کمپنیاں چین کی ہیں اور پراجیکٹ مکمل ہونے میں ساڑھے 8 ماہ کا کام رہتا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سارے شراکت دار سپریم کورٹ میں میٹنگ کرکے 2 بجے تک آگاہ کریں۔
سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو شام 4 بجے طلب کرتے ہوئے سماعت دن 2 بجے تک ملتوی کردی۔