صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت ختم
چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے گزشتہ روز صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جس کے بعد ملک بھر سے جمع کرائے گئے 12 امیدواروں میں سے 4 کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست آج سہ پہر ایک بجے جاری کی جائے گی اور اس سے قبل 12 بجے تک امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت مقرر تھا۔