مون سون بارشوں کا سلسلہ کیا تھماتو سورج نے پھر آگ برسانا شروع کردیں۔

Aug 30, 2018 | 14:41

ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کیا تھما سورج نے پھر آگ برسانا شروع کردی، مختلف علاقوں میں دھوپ کی تپش سے گرمی اور حبس کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا،موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم کراچی اور میر پورخاص میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ، بھکر میں پارہ چوالیس، نور پور تھل، سکھر اور روہڑی میں تینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت اکتالیس، ملتان میں چالیس اور لاہور میں پارہ چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 

مزیدخبریں