ریلوے کی بحالی کیلئے وہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے۔ شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ڈی ایس ریلوے کے دفتر کا دورہ کرنے کیلئے آئے تو ڈی ایس اور اس کے متعلقہ دفاتر سائلین کیلئے کچھ گھنٹوں کیلئے بند کردیئے گئے، جس کے باعث سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، سائلین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مسائل لے کر دفاتر میں آئے ہیں، لیکن آ کر دیکھا تو انہیں دفاتر میں جانے نہیں دیا گیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بحالی کیلئے وہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے۔ ریلوے کی زمینیں بازیاب کروانی ہوگی جبکہ ریلوے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہوگا۔
شیخ رشید نے اپنے ساتھ پروٹوکول کی گاڑیوں کو جانے سے منع کردیا۔ لیکن سیکورٹی کے باعث گاڑیاں ان کے قافلے کے ساتھ ساتھ چلی گئیں۔