ڈاکٹروں کو ریسرچ پر مبنی تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں دو میڈیکل یونیورسٹیوں اور تین میڈیکل کالجوں کے سربراہوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ میڈیکل تعلیمی اداروں کا بنیادی ڈھانچہ ٹھیک کئے بغیر اسپیشلائیڈز ہیلتھ کیئر کے نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ ڈاکٹروں کو ریسرچ پر مبنی تعلیم دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز میں کمیونیکیشن سکل کو بھی بڑھانا ہوگا۔ میڈیکل نصاب میں کمیونیکیشن سکل کا باب بھی شامل ہونا چاہیے۔ مریض کو صرف نسخہ دینا کافی نہیں مریض کو یہ محسوس ہونا چاہیے کہ ڈاکٹر اسکی بات سن رہا ہے۔