نومنتخب پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس ہفتہ کو طلب کیے جانے کا امکان
نومنتخب پنجاب کابینہ کا پہلا اجلاس ہفتہ کو طلب کیے جانے کا امکان ہے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی شرکت بھی متوقع ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان جمعہ کی شام لاہور پہنچیں گے اوراپنی رہائش زمان پارک میں قیام کریں گے، عمران خان کا ایئر پورٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان احمد خان بزدار،نامزد گورنر پنجاب سینیٹر چوہدری محمد سرور اور پنجاب کابینہ کے ارکان استقبال کریں گے عمران خان پنجاب کابینہ کے پہلے باضابطہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور کابینہ ارکان سے بریفنگ لیں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی الگ بریفنگ لیں گے اور مستقبل کے حوالے سے ہدایات جاری کریں گے کہ صوبہ میں ان کے ویژن کے مطابق کس طرح چیزوں کو لے کر چلناہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب وزارتوں کے حوالے سے سامنے آنے والے مسائل پر وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے عمران خان دورہ لاہور کے موقع پر لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے منعقدہ اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ پارٹی رہنمائوں سے عمران خان کی ملاقاتیں اور مشاورت بھی ہوگی۔