مسلم لیگ (ن) کی طرف سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

Aug 30, 2018 | 16:19

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی رانا منان خان نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب بھر میں 14گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے تبدیلی کا پول کھول دیا ہے۔لاہور میں 9سے 10گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں 12سے 14گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے۔شدید گرمی اور حبس نے شہریوں کے کڑاکے نکال دیے۔شہری سرپا احتجا ہیں مگر نا اہل حکومت پروٹوکول کے مزے لینے میں مصروف ہے۔شہری اذیت ناک پریشانی سے دور چار ہو رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔جس پر خاطر خواہ لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی ۔مگر نئی حکومت آتے ہی لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر نکل آیا ہے۔جو کہ موجودہ حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرے تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک پریشانی سے چھٹکارہ مل سکے۔

مزیدخبریں