دفتری اوقات میں پابندی عمل درآمد کا مراسلہ جاری
دفتری اوقات میں پابندی پر حکومتی احکامات پر عمل درآمدشروع ہوگیا۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے بھی دفتری اوقات پر مشتمل مراسلہ جاری کر دیا۔ملازمین کو صبح 9 سے 6 تک دفتر میں موجود رہنے کی ہدایت کردی۔سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے دفتری اوقات جاری کر دیئے گئے ہیں، نوٹیفیکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر کے اوقات صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقرر ہیں، سینیٹ سیشن کے سات دن قبل اور بعد میں دفتری اوقات صبح 9 سے شام 6 بجے تک مقرر جاری رہے گا۔
مراسلے کے مطابق عصر ظہر اور عصر کی نماز کے لیے 1 گھنٹے کی بریک دی جائیگی