تحریک لبئیک پاکستان مارچ/ امریکی سفارت خانے و برطانوی ہائی کمشن کی شہریوں کا سفری ہدایات/ امریکہ و برطانیہ نے شہریوں کو اسلام اباد میں غیر ضروری سفر سے منع کر دیا

Aug 30, 2018 | 21:37

تحریک لبئیک پاکستان مارچ/ امریکی سفارت خانے و برطانوی ہائی کمشن کی شہریوں کا سفری ہدایات/ امریکہ و برطانیہ نے شہریوں کو اسلام اباد میں غیر ضروری سفر سے منع کر دیا

امریکی سفارت خانے نے تحریک لبئیک پاکستان کے احتجاجی مارچ کے پیش نظر ٹریول ایڈوائزی الرٹ جاری کر دیا، ذرائع

تحریک لبئیک پاکستان کے کارکنان 30 اور 31 اگست کو جی ٹی روڈ کے ذریعہ جہلم سے اسلام آباد میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، ٹریول ایڈوائزری الرٹ

 اسلام آباد میں مظاہروں کا آغاز 30 اگست کی شام کو شروع ہو سکتا ہے ، ٹریول ایڈوائزری الرٹ

 مظاہرے کل یا پھر طویل مدت تک جاری رہنے کا اندیشہ ہے، امریکی سفارت خانے کا سفری ہدایت نامہ

اسلام آباد: پولیس نے اسلام آباد میں سرینا ہوٹل کے نزدیک سیکیورٹی اقدامات کئے ہیں ، امریکی سفارت خانہ

مظاہروں کے پیش نظر مقامی امریکی ملازمین 30 اور 31 اگست کو تعطیل کی اجازت دی جاتی ہے، امریکی سفارت خانہ

اسلام آباد: امریکی شہری اور سفارت خانے کے ملازمین مظاہروں کے مقام سے دور رہیں ، امریکی سفارت خانہ

 امریکی شہری و سفارت خانے کے ملزمین مظاہروں کے مقامات میں پھنسنے کی صورت میں فوری اشارہ دیں، امریکی سفارت خانہ

 امریکی شہری و سفارت خانہ ملازمین اپنے آپ کو (لو پروفائل رکھیں )بالکل عام آدمی ظاہر کریں، امریکی سفارت خانہ

امریکی سفارت خانے نے یکم اگست کو بھی خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور فاٹا میں دہشت گردی اور آزاد جموں و کشمیر میں ایل او سی پر جارحیت کے باعث اپنے شہریوں کو ان علاقوں کے سفر سے منع کیا اور ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی,

برطانوی ہائی کمشنر نے بھی مظاہروں کے خدشے کے باعث پاکستان میں برطانوی شہریوں اور ہائی کمشن کے اراکین کے لئے سفری وارننگ جاری کی, 29 اگست کو مظاہرین نے براستہ جی ٹی روڈ پاہور سے اسلام آباد کے لئے سفر شروع کیا ہے،  مظاہرین نیدر لینڈز کے سینٹر گیری وائلڈر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں ، برطانوی ہائی کمشن کی سفری وارننگ

 برطانوی شہریوں اور ہائی کمشن ملازمین مظاہرین، عوامی اجتماعات اور اکٹھ سے دور رہیں، برطانوی ہائی کمشن کی ٹریول وارننگ

مزیدخبریں