سابق وزیراعظم نوازشریف سے میاں شہباز شریف ،حمزہ شہباز اور دیگر لیگی رہنماؤں نے جیل میں ملاقاتیں کیں 

Aug 30, 2018 | 23:15

جمعرات کو ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف مریم نواز اور ر کیپٹن صفدر سے ن لیگی رہنماوں نے ملاقات کی ،نوازشریف کو بھاری سیکیورٹی کے ساتھ ساڑھے بارہ بجے کے قریب عدالت سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تو لیگی کارکنان کا ملاقات کا سلسلہ بھی شروع ہوا،، ملاقات کے لیے شہبازشریف، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب، خواجہ محمد آصف، مصدق ملک،عظمی بخاری، امیر مقام و دیگر رہنماوں کو جیل میں ملاقات کے داخلہ کی اجازت ملی،، جیل حکام کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف ایک بجے کے بعد جیل پہنچتے تو ان کی اور مریم نواز کی صرف قریبی رشتہ داروں سے ہی ملاقات ممکن تھی،، طبعیت ناسازی کی بنا پر کیپٹن ر صفدر کی کسی سے ملاقات نہیں ہو سکی ۔۔۔

مزیدخبریں