امریکا کی مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش

امریکی سفارتخانہ کے ذرائع کے مطابق ذرائع کےمطابق امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ثالثی کیلئے پہلےپاکستان اور بھارت کی آمادگی ضروری ہے۔ ذرائع امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سفارتکاروں پر سفری پابندیاں عملی طور پر ختم نہیں ہوئیں۔امید ہے کہ جلد اس پر عملی طور پر کام شروع ہو جائے گا۔پاکستانی صحافیوں کو فی الحال تین ماہ کے ویزے دئیے جا رہے ہیں۔پانچ سال کے ویزوں کیلئے دونوں ملکوں کو دو طرفہ اقدامات لینے ہوں گے