فلسطین کا تصفیہ دوریاستی حل میں ہی مضمر ہے، جرمن چانسلر
جرمنی کی چانسلر اینگلہ مرکل نے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تنازعہ کے مذاکرات کے ذریعے دوریاستی حل کے لئے جرمنی کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ برلن میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا تصفیہ دوریاستی حل میں ہی مضمر ہے اور فریقین کو اس سلسلے میں عالمی معاہدوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے۔