سعودی عرب نے نئےعمرہ سیزن کا اعلان کر دیا گیا۔

Aug 30, 2019 | 16:34

اکتیس اگست سے شروع ہونے والے عمرہ سیزن میں سال بھر میں گزشتہ سال کی نسبت اٹھارہ فیصد زیادہ زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ سیزن20-2019 کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرمحمد صالح بنتن کا کہنا ہے کہ نئے عمرہ موسم کی حکمت عملی زائرین کو عمدہ خدمات پیش کرنے کی ہے. عمرہ کمپنیوں کو زائرین کا سفر یادگار بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اس حوالے سے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔سعودی ویژن 2030 کے مطابق 2030 تک عمرہ زائرین کی تعداد کو 30 ملین تک سالانہ پہنچانا ہے اس سال وزارت کی جانب سے عمرہ کمپنیوں اور مقامی ایجنٹوں کو حج و عمرہ فورم میں جمع کیا ہے اور انکے لئے گیارہ ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ نئی عمرہ پالیسی اور حکمت عملی سے روشناس کروایا جاسکے نئی عمرہ پالیسی کے مطابق ویزے کی ساری کاروائی آن لائن ہوگی اور ویزا پاسپورٹ پر پرنٹ ہونے کی بجائے آن لائن ہوگا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق گذشتہ برس سات ملین افراد عمرہ کے لئے پہنچیے تھے جن میں سولہ لاکھ چھیبیس ہزار سے زائد افراد کا تعلق پاکستان سے تھا جو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر رہے اس سال گذشتہ سال کی نسبت اٹھارہ فیصد لوگ زیادہ پہنچیں گے۔

مزیدخبریں