کشمیریوں سے اظہار یک جہتی: پیپلز پارٹی کا 6 ستمبر کو کراچی میں ریلی کا اعلان
کراچی: کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پیپلز پارٹی نے 6 ستمبر کو ٹاور سے پریس کلب تک ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا. اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جہاں جہاں موقع ملا، کشمیر کامقدمہ رکھا. ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات ماضی سے مختلف ہیں، بھارتی جارحیت پر اقوام متحدہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، پی پی اور بلاول بھٹو ہر فورم پر یہ مقدمہ ہڑ رہے ہیں. پی پی 6 ستمبر کو کراچی میں ریلی نکالیں گی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا چاہیے، سیاسی جماعتوں کی قیادت کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں.