’ہم پر تشدد نہ کریں، بس گولی مار دیں:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم وستم کی داستا نیں سامنے آ گئیں
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم وستم کی داستا نیں سامنے آ گئیں، قابض بھارتی فوج نے غیر قانونی قید کے دوران کشمیریوں پر تشدد کی انتہا کردی۔برطانوی نشریاتی ادارہ کشمیریوں پر بھارت کے ڈھائے جانے والے ظلم سامنے لے آیا۔بی بی سی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے جنوبی اضلاع میں کشمیریوں نے بھارتی فوج کی جانب سے ڈھائے گئے مظالم کی داستانیں سنائیں۔بی بی سی کے مطابق کشمیریوں نے بھارت کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم، رات گئے چھاپوں، مارپیٹ، اور تشدد کی ملتی جلتی کہانیاں سنائیں۔بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز صحافیوں سے کسی بھی مریض کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے،کشمیریوں نے بھارتی سیکیورٹی فورسز پر مارپیٹ اور تشدد کے الزامات لگائے۔کشمیریوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پر تشدد نہ کریں، بس گولی مار دیں،انہوں نے بتایا کہ انہیں لاٹھیوں،بھاری تاروں سے مارا جاتا ہے اور بجلی کے جھٹکے دئیے جاتے ہیں ۔کشمیری شہری نے بھارتی فورسز کی جانب سے کئے جانے والے ظلم کی داستان سناتے ہوئے آرٹیکل 370ختم کرنے کے متنازع فیصلے کے چند گھنٹوں بعد ہی فوج گھر گھر گئی ،بھارتی فوج نے راتوں میں چھاپے مار کر گھروں سے اٹھایا، ایک جگہ پر سب کو جمع کیا،بھارتی فوج نے ہمیں مارا پیٹا،ہم پوچھتے رہے ہم نے کیا کیا ہے۔بھارتی فورسز کچھ بھی سننا نہیں چاہتے تھے اور انھوں نے کچھ بھی نہیں کہا، وہ بس ہمیں مارتے رہے،بھارتی فوج نے ہمیں لاتیں ماریں، ڈنڈوں سے مارا، بجلی کے جھٹکے دیے، تاروں سے پیٹا،جب بیہوش ہو گئے تو انہوںنے ہمیں ہوش میں لانے کے لیے بجلی کے جھٹکے دیے،انہوں نے ہمیں ڈنڈوں سے مارا اور ہم چیخے تو انہوں نے ہمارے منہ مٹی سے بھر دیے۔مظلوم کشمیری نے بی بی سی کو بتایا کہ میں خدا سے موت کی دعا کر رہا تھا کیونکہ یہ تشدد ناقابلِ برداشت تھا،بھارتی فورسزنے وارننگ دی کہ کوئی بھی بھارت مخالف مظاہروں میں شرکت نہ کرے،مظالم جاری رہے تو گھر چھوڑ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا، وہ ہمیں ایسے مارتے ہیں جیسے جانوروں کو مارا جاتا ہے،وہ ہمیں انسان ہی نہیں سمجھتے۔بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں ثبوت کے طور پر بھارتی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے مظالم کی تصاویر بھی شیئر کیں۔بی بی سی کی اس رپورٹ نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا اور بھارت کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔