لیگی رہنما امیر مقام کی رہائش گاہ میں آتشزدگی
مالم جبہ میں مسلم لیگ ن کےصوبائی صدر انجنیئررہنما امیر مقام کی رہائش گاہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تاہم بنگلے سے3 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مالم جبہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی رہائش گاہ پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کیوجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے،ریسکیو آپریشن میں 3 فائر ٹرک فائر فائٹرز سمیت شامل ہوئے اور ریسکیو اہلکاروں نے 3 پھنسے ہوئے افراد کو نکال لیا ہے،2 کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد دیدی اور ایک شخص کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ریسکیو فائر فائٹرز نے کامیابی سے آگ پر قابو پا لیا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ نے پورے بنگلے کو لپیٹ میں لیا،بنگلے میں سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اپنے مہمانوں سمیت ٹھہرے ہوئے تھے تاہم ان کو مہمانوں سمیت باحفاظت نکال دیا گیا ہے، آگ سے بنگلے کی دو منزلیں جل گئیں اورآگ سے رہائش گاہ میں ضروری سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔