وزیراعلیٰ سندھ کا دس محرم کے مرکزی جلوس کے راستے کا معائنہ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دس محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے راستے کا معائنہ کیا اور کیپری سنیما پر جلوس کو لیڈ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا دس محرم الحرام کے جلوس کے راستے کا معائنہ کیا سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا اور کیپری سنیما پر جلوس کو لیڈ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آرام باغ سے صدر تک جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تمام روٹس بالکل صاف اور کلیئر ہیں۔ بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے بارش کے پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا اور بتایا کہ کے ڈبلیو ایس بی نے بیس سکشن مشینیں نصب کی ہیں۔ نکاسی کا کام تیزی سے جاری ہے۔