انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
.مانچسٹر: انگینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میںٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے لیکن ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتا کوشش کریں گے بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجائیں۔ بابر اعظم نے بتایا کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے پہلے ٹی ٹوینٹی والی ٹیم ہی گراؤنڈ میں اتاری ہے۔