پاک فضائیہ بھی کراچی میں بارش سے متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش
کراچی: شہرقائد میں ہونے والی ریکارڈ بارشوں کے بعد متاثرین کی مدد کے لیے پاک فضائیہ بھی پیش پیش ہے، شہریوں کو امدادی سامان اور راشن فراہم کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں راشن تقسیم کی جارہی ہے، بے سروسامان خاندانوں کے لیے پاک فضائیہ امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔ ترجمان کے مطابق ایئر چیف کی ہدایت پر بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن شروع کردی گئی، ضرورت مندخاندانوں کو کھانے پینے کی اشیا اور امدادی سامان دیا جارہا ہے۔ آٹا،چاول، دالیں، گھی اور چینی ودیگر چیزیں راشن میں شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں پی اے ایف مسرور اور فیصل بیس کے اطراف راشن تقسیم کیا گیا۔