چین میں ریستوران زمین بوس، 29 افراد ہلاک
بیجنگ: چینی صوبے شانژی میں دو منزلہ ریستوران اچانک زمین بوس ہوگیا جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین میں ہنگامی حالات سے نمٹنے والے محکمے کا کہنا ہے کہ صوبہ شانژی میں عمارت گرنے کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 29 ہوچکی ہے۔