مردان میں فائرنگ، 2 نوجوان جاں بحق
مردان: صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے مردان میں فائرنگ سے 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مردان لے علاقے تخت بھائی مدے بابا میں فائرنگ سے 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ موٹر سائیکل ریس کے تنازع پر کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان ایک دوسرے کے چچا زاد بھائی تھے۔