مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں: وزیراعظم آزادکشمیر
مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے سندھ بھر میں ہونے والی بارشوں سے تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیرفاروق حیدر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فون کی، ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر نے بارشوں سےجانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں سندھ حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی مرکز ہے، کراچی میں غیر معمولی بارشوں سے بہت نقصان ہوا ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے مشکل وقت میں اظہاریکجہتی پر وزیراعظم آزادکشمیر سے اظہارتشکر کیا۔