صدر مملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان کا یوم عاشور پر پیغام
وزیر اعظم عمران خان نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج حرمت والے مہینے محرم الحرام کی 10 تاریخ ہے اور پوری دنیا میں مسلمان آج نواسہ رسول اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین عقیدت پیش کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ جذبہ شبیریؓ مسلمانوں کے ایمان و یقین، سچائی اور اصول پسندی کی روایت کو جلا بخشتا ہے۔یہ اسلام کے ابدی پیغام اور جذبہ قربانی کی لازوال روایت کی آبیاری کا سرچشمہ ہے.صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ محرم وہ جذبہ عطا کرتا ہے جس کی بدولت ہم بڑی سے بڑی آزمائش کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔