پاک فوج اور بحریہ کی کراچی کے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی کوششیں جاری
پاک فوج اور پاک بحریہ کی کراچی کے متاثرہ علاقوں میں امداداور بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ پاک فوج کے انجینئرز نے آج کراچی پورٹ ٹرسٹ ' سوک سنٹر' محسن بھوپالی اور گولیمار انڈر پاس کو ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیا ہے جبکہ گزری انڈر پاس پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے بارش سے متاثر علاقوں میں شہری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مختلف مقامات پر پانی کی صفائی جاری ہے۔ آرمی کی ریکوری گاڑیاں ٹریفک کی آمدورفت بحال کرنے کیلئے پانی میں پھنسی گاڑیوں کو منتقل کرنے کیلئے مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔