کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا کام کیا جا رہا ہے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی:آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا کام کیا جا رہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج اور پاک بحریہ کی کراچی کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی انجینئرز نے کے پی ٹی،سوک سینٹر انڈر پاس کو کلیئرکر دیا،محسن بھوپالی،گولیمار انڈر پاس کو کلیئر کر دیا گیا،گزری انڈر پاس پر کام جاری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈی واٹرنگ کا کام کیا جا رہا ہے،آرمی موبائل وہیکل مختلف مقامات پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔