عثمان بزدارنےمنگل کو صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنےمنگل کو صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے 47 ویں اجلاس میں 31 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ واضح رہے کہ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ حکام بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔