جنسی ہراسانی وبلیک میلنگ کیس:خرم لغاری کی درخواست ضمانت منظور
لاہور کی سیشن کورٹ نے ہراسانی اور بلیک میلنگ سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔پیر کو لاہور کی سیشن عدالت نے خرم لغاری کی عبوری ضمانت 13ستمبر تک منظور کی اور پولیس سے ملزم کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو 50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے خرم لغاری کی 31اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔ خرم لغاری کی جانب سے 28اگست کو درخواست دائرکی گئی تھی جس میں انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ خدشہ ہے کہ لاہور پہنچنے پر پولیس انہیں گرفتار کر لے گی۔لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے لاہور پولیس کا کہا تھا کہ 31اگست تک خرم لغاری کو گرفتار نہ کریں جبکہ ملزم کو ضمانت کے لیے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔پنجاب حکومت کے ایم پی اے خرم سہیل لغاری کے خلاف لاہور کے تھانہ ڈیفنس اے میں متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔