افغان جنگ سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا، معید یوسف
اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان جنگ سے سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا،پاکستان نے افغانستان کے امن واستحکام کیلئے معاونت کی۔ تقریب سے خطاب میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان جنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان نے افغانستان کے امن و استحکام کیلئے معاونت کی، سنہ 2001 کے بعد سے پاکستان کو ہر دن دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا، افغانستان کے زمینی حقائق نظر انداز کر کے وہاں غلطیاں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کی تحریک قندھار سے شروع ہوئی، 1980 کی دہائی سے پاکستان نے افغان مہاجرین کی میزبانی شروع کی، افغان مہاجرین امریکی حملوں سے بچنے کے لیے پاکستان آئے تھے، آج افغانستان کی سرحد پر باڑھ لگانے کا کام 97 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے مزید کہا کہ 2001 میں پاکستان امریکا کے اتحادیوں میں سے سب سے معتبر اتحادی بن کر سامنے آیا، مذاکرات سے متعلق جو کردار ہم ادا کر سکتے تھے وہ ادا کیا