پی آئی اے کا خصوصی طیارہ ادویات کی کھیپ لیکر افغانستان پہنچ گیا
پی آئی اے کا خصوصی طیارہ افغانستان کے عوام کیلئے ادویات لے کر مزار شریف ایئرپورٹ پر اتر گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی ادارئہ خوراک نے پی آئی اے سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کی درخواست کی تھی تاکہ افغانستان کے عوام کیلئے ادویات کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔یہ پہلی بین الاقوامی کمرشل پرواز ہے جو افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد وہاں پہنچی ہے۔