نئے آبی ذخائر کی تعمیر سے سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی: وزیراعظم عمران خان سے واپڈاچیئرمین کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان نے واپڈاچیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین سے پیر کے روز اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے آبی ذخائر کی تعمیر سے نہ صرف پانی کی ضروریات پوری ہونگی بلکہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعظم نے ڈیم کی تعمیر کا کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔واپڈا کے چیئرمین نے عمران خان کو وزیراعظم کے وژن ڈیموں کا عشرہ کے تحت بڑے ڈیموں کی تعمیر کے کام کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔