پاکستان میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 170نئے کیسز رپورٹ
ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کمزورپڑنے لگی ، ملک بھر میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں170نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میںکوئی ہلاکت نہیں،پاکستان بھر میں اب تک 30ہزار 575کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 12ہزار 671ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 170نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15لاکھ 68ہزار 849ہو چکی۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.34فیصد ریکارڈ کی گئی۔این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 111مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔