پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔ شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پاکستانی معیشت کیلئے اہم ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لئے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں، مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا،معاشی خود انحصاری کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔