سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا فلڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف کے لئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز 82پروازیں کر چکے ہیں، ہیلی کاپٹرز کی 27پروازوں سے 316شہریوں کو ریسکیو کیا گیا ہے، 24گھنٹوں کے دوران آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے 23.753ٹن راشن اور امدادی اشیا فراہم کیں، 24گھنٹوں کے دوران متاثرین سیلاب میں 3540راشن پیکٹس اور 250خیمے فراہم کئے گئے، جبکہ پاک فوج کے 51فری میڈیکل کیمپس میں 33025مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں۔